ابنا: پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مخدوم شہاب الدین کو وزارت عظمی کے لئے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی وزارت عظمی کے لئے احمد مختار، اور خورشد شاہ نیز مخدوم شہاب الدین میدان میں تھے۔ مخدوم شہاب الدین نے وزارت عظمی کے لئے کاغداب نامزدگي جمع کرادئے ہیں۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق ایفیڈرین کوٹا کیس میں مخدوم شہاب الدین اور سابق وزیر اعظم کے بیٹے موسی گیلانی کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے گئے ہیں۔ یہ وارنٹ ناقابل ضمانت ہیں۔......./169
20 جون 2012 - 19:30
News ID: 323853
پاکستان میں وزیر اعظم یوسف رضا گيلانی کو نا اہل قراردئےجانے اور ان کی برطرفی کے بعد صدر زرداری نے مخدوم شہاب الدین کو وزارت عظمی کے لئےنامزد کردیا ہے۔